پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر افغانستان پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات
پاکستان نے ایک بار پھر افغانستان پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نے پریس کانفرنس میں افغان طالبان کو اس ملک میں دہشت گردوں کا سرپرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام سے دو ہزارپانچ سو دہشت گرد افغانستان منتقل ہوئے، جن میں ایک بھی پاکستانی نہیں ہے۔
جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ فوج، پولیس اور اداروں نے پچھترہزارایک سو پچھترانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
گزشتہ سال چودہ ہزارچھ سو اٹھاون آپریشن خیبرپختونخوا میں کئے گئے،بلوچستان میں اٹھاون ہزارسات سو اٹھترانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، دہشت گردی کے پانچ ہزارتین سو ستانوے واقعات رونما ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار پانچ سو ستانوے دہشت گرد ہلاک ہوئے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے ایک ہزار دو سو پینتیس سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔