Jan ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کا مخالف ہے پاکستان: اندرابی

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایران میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کی مخالفت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہر قسم کی بیرونی جارحیت کی مذمت پر مبنی اپنے ملک کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایران میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کا مخالف ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اندرابی نے  کہا کہ ہم ایران کے اندرونی مسائل میں بیرونی مداخلت کے مخالف ہیں اور دوسرے ملکوں کے داخلی مسائل کے بارے میں ہرگز اظہارے رائے نہیں کرتے۔ طاہر حسین نے کہا کہ پاکستان کا موقف اصولی ہے، ہم دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں نہ مداخلت کرتے ہیں اور نہ ہی کسی رائے کا اظاہر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم دوسرے ملکوں بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے سخت مخالف ہیں۔

ٹیگس