Jan ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف زبردست مظاہرے، تل ابیب کی سڑکیں جنگ کے میدان میں تبدیل، مظاہرین کو بس نے کچلا+ ویڈیو

اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے ہیں۔ ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اورصیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  تفصیلات کے مطابق، اس وقت تل ابیب کی سڑکیں جنگ کے میدان میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن، آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ شہر کی مرکزی سڑکیں بند اور دیگر سڑکیں میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ہر طرف آگ ہی آگ دکھائی دے رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان مظاہروں کو پوری طرح سینسر کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی مظاہرین پولیس کی پر تشدد کارروائی میں مارے بھی گئے ہیں۔ 

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے اسرائیل کو سیاسی اور عسکری بحران میں دھکیل دیا ہے۔ غزہ میں حماس کے ذریعے پکڑے گئے کئی قیدیوں نے بھی احتجاج میں شرکت کی اور حکومت کو براہِ راست ذمہ دار قرار دیا۔

ماہرین کے مطابق اگر حکومت نے عوامی مطالبات کو نظرانداز کیا تو مظاہرے مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں، جبکہ ٹریڈ یونین ہسٹاڈرٹ نے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے جس سے معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس