وینزويلا پر امریکی حملے کے بعد ایرانی خام تیل کی مانگ بڑھی، آنے والے مہینوں میں چین ہو گا سب سے بڑا خریدار
امریکی اقدامات کے بعد وینزویلا کے تیل کی فراہمی متاثر ہونے پر چین کی آزاد ریفائنریز آنے والے مہینوں میں ایرانی خام تیل کو متبادل کے طور پر اختیار کریں گی۔
سحرنیوز/ایران:تفصیلات کے مطابق، مختلف عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات کے بعد وینزویلا کے تیل کی ترسیل متاثر ہونے پر چین کی آزاد ریفائنریز ایرانی خام تیل کو متبادل کے طور پر اختیار کرنے جا رہی ہیں۔ رائٹرز کے مطابق، تاجروں اور ماہرین کا ماننا ہے کہ آئندہ مہینوں میں ایران سے بھاری خام تیل کی خریداری میں اضافہ ہوگا۔
چین، جو دنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، پہلے ہی روس، ایران اور وینزویلا جیسے پابندیوں کی زد میں آئے ممالک سے رعایتی نرخوں پر تیل خرید رہا ہے۔ تاہم اب وینزویلا کے تیل کی فراہمی میں کمی کے باعث ایران چین کے لیے ایک اہم متبادل کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اعداد و شمار کے مطابق، چین نے 2025 میں وینزویلا سے یومیہ تقریباً چار لاکھ بیرل تیل درآمد کیا تھا، مگر حالیہ سیاسی و فوجی کشیدگی کے بعد اس مقدار میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کے برعکس، امریکی پابندیوں کے باوجود چین میں ایرانی تیل کی درآمد میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے۔