Feb ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران اور ترکی میں زلزلہ 48 افراد جاں بحق وزخمی

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے سرحدی علاقوں میں آج آنے والے زلزلے سے کافی تباہی ہوئی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ایران کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں کم سے کم نو افراد جاں بحق اور سینتیس زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں سے بعض حالت نازک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

ترک وزیر داخلہ کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کردیا گیا ہے اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی صبح نوبج کر تیئیس منٹ پر ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر خوئی کے علاقے قطور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کا مرکز زمین کی گہرائی میں چھے کلومیٹر بتایا جاتا ہے۔

ایران کے محکمہ ایمرجینسی سروس کے مطابق قطور میں آنے والے زلزلے میں کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا تاہم چھتیس افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ٹیگس

کمنٹس