Feb ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • گزشتہ برس کے دوران تین ہزار سے زائد افغان شہری مارے گئے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سن دوہزار انیس کے دوران افغانستان میں تقریبا تین ہزار چار سو تین عام شہری ہلاک اور چھے ہزار نو سو اناسی زخمی ہوئے۔

کابل میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں افغانستان میں جاری جھڑپوں اور تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت مخالف گروہوں کے حملے میں ایک ہزار چھے سو چھیاسٹھ عام شہری اور ایک ہزار چار سو تینتالیس سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی شرح بدستور زیادہ ہے اور اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے جھڑپوں میں تشدد کا خاتمہ ضروری ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی کے ہفت روزہ ابتدائی سمجھوتے پر عملدرآمد جمعے اور ہفتے کی شب سے شروع ہوگیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر امریکہ اور طالبان حتمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔

 

 

ٹیگس