یوکرین کے صدر زیلینسکی کو روس کے سابق صدردیمتری میدویدیف کی نئے سال کی انوکھی مبارک باد، کہا، "آخری سال مبارک ہو"
روس کے سابق صدر و وزیر اعظم دیمتری میدویدیف نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کو نئے عیسوی سال کی انوکھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آخری سال مبارک ہو۔"
سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سابق روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر و زیر اعظم دیمتری میدویدیف نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کو انوکھے انداز میں نئے عیسوی سال کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے "آخری سال مبارک ہو۔"
دیمتری میدویدیف نے یوکرینی صدر پر وسیع حملوں کی سازش کا الزام بھی لگایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق روسی صدر اور سیکورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے سالانہ پیغام کے حصے کے طور پر ایک ٹیلیگرام پیغام میں یوکرینی صدر زیلنسکی کے خلاف توہین آمیز پیغامات کا ایک سلسلہ پوسٹ کیا۔
میدویدیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ "میں ابھی ایک خواہش کا اظہار کروں گا اور وہ خوشگوار نہیں ہے۔ حال ہی میں، کسی پھٹے حال عفریت نے ایک شخص کی موت کی خواہش کی۔ سب پر عیاں ہے کہ وہ صرف ایک شخص کی نہیں بلکہ ہم سب اور ہمارے ملک کی موت چاہتا ہے۔" تاہم میدویدیف نے زیلینسکی پر نہ صرف پوتین کی ’’موت‘‘ کی خواہش کا بلکہ ’’بڑے پیمانے پر حملوں‘‘ کی ہدایات دینے کا بھی الزام لگایا۔ میدویدیف نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا، ’’آخری سال مبارک ہو، لعنتی کٹھ پتلی۔‘‘
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قابل ذکر ہے کہ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے پیر کو شمال مغربی روس کے نووگورود خطے میں والدائی جھیل پر واقع صدر ولادیمیر پوتین کی رہائش گاہ پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کئے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا دعویٰ ہے کہ یوکرین نے91 طویل رینج ڈرون استعمال کیے تاہم ان کا کہنا تھا کہ روسی فضائی دفاع نے تمام ڈرون تباہ کر دیے۔