ڈھاکا: پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ہندوستانی وزیر خارجہ کی ملاقات
ڈھاکا میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: میڈیا ذرائع کے مطابق، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہندوستان اور پاکستان کے دو اعلی عہدیداروں کی اس وقت ملاقات ہوئی کہ جب دونوں ملکوں کے نمائندے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے ڈھاکا پہنچے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما کے درمیان مصافحہ خالدہ ضیاء کی آخری رسومات کے موقع پرڈھاکا میں ہوا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزار محمد یونس سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے نماز جنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ ہندوستان کی نمائندگی اس ملک کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کی، اس کے علاوہ جنوبی ایشیا کے اعلیٰ حکام اور مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔