Dec ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غاصب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گزشتہ تین دہائیوں سے جاری ایران مخالف بیان بازی کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سی این این (CNN) کی ایک ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں قابض اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دہائیوں پر محیط بیانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری کردہ ایک پیغام میں، بقائی نے سی این این ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی جانب سے جاری کی گئی اس ویڈیو کا حوالہ دیا جس میں 1996 سے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم کے بار بار کیے جانے والے دعووں کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔

سینیئر ایرانی سفارت کار نے لکھا ہے کہ یہ جھوٹ بولنے کی ایسی بیماری ہے جسے میتھومینیا کہتے ہیں۔ سی این این نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں نیتن یاہو کے تین دہائیوں کے مسلسل جھوٹ کو یکجا کیا ہے، جو ہر بار یہ وارننگ دیتے رہے کہ ایران جوہری بم تیار کرنے کے بہت قریب ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایران نے مسلسل ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور اس بات پر قائم ہے کہ اس کی سرگرمیاں فطری طور پر پرامن ہیں۔

ٹیگس