Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے متعدد میزائل تباہ

شامی ائیر ڈیفنس نےآدھی رات کو قنیطرہ صوبے میں غاصب صیہونی جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کا کہنا ہے کہ شامی ائیر ڈیفنس نے غاصب صیہونی جنگی طیاروں کی جانب سے قنیطرہ پر فائر کئے جانے والے میزائلوں کا تعاقتب کر کے انھیں منہدم کر دیا۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل مقبوضہ جولان سے داغے گئے تھے۔ اسرائیل کے اس میزائلی حملے کی مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج نے ہمیشہ ہی دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے شام کی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس

کمنٹس