Apr ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے غزنی میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ کل رات صوبہ غزنی کے جغتو علاقے میں اس وقت ہوا جب ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی  اور بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ اس دھماکے میں گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

طارق آرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ گاڑی جغتو سے غزنی شہر کی جانب جا رہی تھی۔

ٹیگس