Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • غزہ میں 4 فلسطینیوں کی شہادت

جہاد اسلامی فلسطین نے غزہ میں چار فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے علاقے شجاعیہ کے مشرق میں چار فلسطینی مجاہدوں کو پیر کی شب شہید کر دیا گیا۔ جہاد اسلامی نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ  فلسطینی کس طرح شہید ہوئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی آئے دن غزہ کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

فلسطین کی تحریک مزاحمت کی جانب سے بھی صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں آتشیں مواد کے حامل بیلون چھوڑے جا رہے ہیں۔

 

ٹیگس