Sep ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • شہر الشہیل سے کرد جنگجوؤں کا انخلاء

امریکہ کے حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے نام سے موسوم کرد جنگجوؤں نے مشرقی شام کے شہر الشہیل میں اپنی چیک پوسٹیں اور اڈے خالی کردئے ہیں۔

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے ہاتھوں البولیل قبیلے کے ایک شخص کے قتل کے بعد شہر الشہیل کے عوام میں اس فورس کے خلاف شدید غم و غصہ پیدا ہوگیا ہے۔

مشرقی شام کے شہر الشہیل میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کے رویے پر سخت ناراضگی کے باعث قبائلیوں سے ان کی جنگ شروع ہوگئی اور آخرکار کرد جنگجوؤں کو اس علاقے سے باہر نکلنا پڑا۔

کرد جنگجوؤں نے گذشتہ ہفتوں کے دوران البقارہ اور العکیدات قبیلے سمیت مختلف قبائل کے سرداروں کو قتل کیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی کرد جنگجوؤں نے اپنے زیرقبضہ علاقوں سے کئی شہریوں کو اغوا بھی کرلیا ہے ۔

ٹیگس