Oct ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے خلاف بحرینی عوام سراپا احتجاج

بحرین کے عوام نے جمعے کے روز ایک بار پھر ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کر کے شاہی حکومت اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے اور امریکہ مردہ بادہ، اسرائیل مردہ باد اور شاہی حکومت مردہ باد کے نعرے لگا کر اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کی برقراری کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نے  پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ’اے قاتلوں  دفع ہوجاؤ‘، ’بحرین میں تمہیں امان نہیں دیں گے‘، ’گو آل خلیفہ گو‘  جیسے  نعرے درج تھے۔

مظاہرین، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر عرب اور اسلامی دنیا کی خاموشی کی مذمت میں بھی نعرے لگا رہے تھے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے پندرہ ستمبر کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ صلح اور تعلقات کی استواری کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے۔ مگر بحرینی عوام احتجاجی مظاہرے کر کے اس سمجھوتے کی شدید مخالفت  کر رہے ہیں  تاہم بحرین کی آل خلیفہ حکومت،  بحرینی عوام کے اس احتجاج پر کوئی توجہ نہیں دی رہی ہے۔

ٹیگس