Jan ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • کابل میں دو خاتون ججوں کا قتل

نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کی دو خاتون ججوں کو قتل کردیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے کابل کے تایمنی علاقے میں سپریم کورٹ کی دو خاتون ججوں کی گاڑی پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا اس واقعے میں دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان اب تک افغان عدلیہ کے کئی ججوں کو قتل کرچکے ہیں۔

گذشتہ مہینوں کے دوران کابل میں سرکاری عہدیداروں، سیاسی رہنماؤں اور سماجی شخصیات پر قاتلانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ طالبان نے صوبہ بدخشاں میں گورنر ہاؤس کے ایک اعلی سیکورٹی افسر کو اس کے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا ہے ۔آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بدخشاں کی صوبائی کونسل کے رکن عبداللہ ناجی نظری نے کہا کہ یہ حملہ ، اعلی سیکورٹی افسر نجم الدین تازہ کورس کے گھر پر ہوا ہے ۔

ٹیگس