Jan ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • کابل میں پیر کے روز ایک اور بم دھماکہ

افغانستان کا دارالحکومت کابل پیر کے روز دوسری بار بم دھماکے سے لرز اٹھا۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ کابل کے شمالی علاقے خیرخانہ میں ہوا۔ ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دھماکے کا مقصد افغانستان کے ایک رکن پارلیمنٹ کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا۔

کابل میں پیر کے روز ہونے والا یہ دوسرا دھماکہ تھا۔ کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کابل کے چھٹے سیکورٹی زون میں ہونے والے اس دھماکے میں افغانستان کی وزارت مواصلات کی عمارت تباہ ہو گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل اتوار کو کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں سپریم کورٹ کی دو خاتون جج جاں بحق ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں اور بم دھماکوں سے اس ملک کے عوام اور حکام اور اسی طرح مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے اور ان میں امن مذاکرات کے سلسلے میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔

ٹیگس