Oct ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت میں بیس یمنی شہری شہید درجنوں زخمی
    سعودی جارحیت میں بیس یمنی شہری شہید درجنوں زخمی

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم بیس بے گناہ یمنی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

یمنی خبر رساں ایجنسی سبا نیٹ کے مطابق ، سعودی حکومت لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز میں مرکزی بینک کی عمارت اور مخا شہر میں ایک رہائشی کمپلکس بمباری کی جس میں کم سے کم چار عام شہری شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی توپ خانے نے تعز کے علاقے خدیر میں ایک پیٹرول پمپ کو بھی اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا جس کی زد میں آکر مزید چار یمنی شہری شہید ہوگئے۔ اس حملے میں درجنوں دیگر یمنی شہریوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے ساقین میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس میں پانچ افراد کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ لحج میں دو مختلف مقامات پر بمباری کی جن میں ایک مسجد اور ایک پیٹرول پمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ یمنی ذرائع کے مطابق اس بمباری سات عام شہری شہید اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے صوبے جیزان کے علاقے الخوبہ میں ایک فوجی اڈے کو میزائیل سے نشانہ بنایا ہے، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ہفتے کے روز بھی سعودی عرب کے متعدد فوجی اڈوں پر میزائیل برسائے تھے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے غلطی سے جنوبی یمن کے علاقے میں اپنے ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کے حامی تیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اس سے پہلے ہفتے کے روز سعودی جنگی طیاروں نے ایسی ایک غلطی کا ارتکاب کرتے ہوئے یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کے حامی چالیس مسلح عناصر کو ہلاک کردیا تھا۔
درایں اثنا العالم ٹیلی ویژن نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ جیزان کے سرحدی علاقے میں غاصب سعودی فوج کے حملے کو پسپا کردیا ہے، اس کاروائی میں سعودی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ان کی متعدد بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔
درایں ا ثنا اطلاعات ہیں کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ایک اور سعودی فوجی کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ہونے والے سعودی فوجی کا نام فائز مفرح عبداللہ اسمری بتایا گیا ہے اور اسے اکتوبر کے اوا‏ئل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یمنی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا یہ چوتھا سعودی فوجی ہے۔ اس سے پہلے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تین سعودی فوجیوں کو گرفتار کیا تھا۔
ادھر متحدہ عرب امارت نے یمن میں اپنے ایک اور فوجی کے ہلاک ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ مذکورہ فوجی کی ہلاکت کے بعد یمنی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی تعداد اکسٹھ ہوگئی ہے۔

ٹیگس