Jan ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • مظاہرین نے اپنے نعروں میں اقوام متحدہ پر سعودی حملوں اور جرائم پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگایا۔
    مظاہرین نے اپنے نعروں میں اقوام متحدہ پر سعودی حملوں اور جرائم پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگایا۔

یمنی عوام نے ایک بار پھر دارالحکومت صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔

سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے عوام نے اپنے ملک پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ جارحیت اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس کے خلاف موثر اقدام نہ کرنے کے خلاف صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پندرہویں بار احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے اپنے نعروں میں اقوام متحدہ پر سعودی حملوں اور جرائم پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگایا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یمنی عوام کو خوراک، ادویات اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے اور یمن کے ہوائی اڈے بند ہو چکے ہیں لیکن اقوام متحدہ نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور وہ یمن کے ظالمانہ محاصرے کا صرف تماشا دیکھ رہا ہے اور وہ خاموشی اختیار کر کے سعودی عرب کو اپنے جرائم کا ارتکاب کرنے میں مزید جری اور گستاخ بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ باوثوق رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب نے صنعا اور صعدہ سمیت یمن کے مختلف صوبوں پر بمباری میں ممنوعہ ہتھیاروں خصوصا کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔

ٹیگس