Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جرائم کا جواب دیا جائے گا: حماس و جھاد اسلامی

فلسطین کی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے انتفاضہ قدس جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے-

رپورٹ کے مطابق تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے نمائندوں نے جمعرات کو غزہ میں انتفاضہ قدس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہروں میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دیا جائے گا، انتفاضہ قدس کے مقاصد کے حصول تک اسے جاری رکھنے پر تاکید کی-

تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے تمام فلسطینی گروہوں سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک انتفاضہ قدس کے تمام مقاصد حاصل نہ ہو جائیں تحریک جاری رکھیں اور پیچھے نہ ہٹیں-

جہاد اسلامی کے رہنما خالد البطش نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کو دس برس ہو رہے ہیں لیکن سازشیں ملت فلسطین کو اس کے اصول سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہ کرسکیں اور صیہونی حکومت ، ملت فلسطین کے عزم و ارادے کو ہرگز کمزور نہیں کرسکتی -

تحریک حماس کے ایک رہنما زیاد ظاظا نے بھی تاکید کے ساتھ کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں کو جان لینا چاہئے کہ ملت فلسطین اپنے دشمنوں کا ظلم و جور اور دوستوں کی سچی حمایتوں کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی-

واضح رہے کہ گذشتہ چار مہینوں سے انتفاضہ قدس جاری ہے اور صیہونی حکام اس تحریک کے ہمہ گیر ہونے سے فکر مند ہیں- الزیتونہ تحقیقاتی مرکز نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیاہے کہ صیہونی حکومت کے فوجی و سیاسی حکام کا خیال ہے کہ انتفاضہ قدس کا مقابلہ کرنے کے لئے سیاسی راستہ اختیارکرنا چاہئے اور فوجی طریقوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے-

ٹیگس