Mar ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کا زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

پاکستانی بحریہ نے زمین سے سطح سمندر پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس میزائل نے سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق میزائل کے تجربے سے پاکستانی بحریہ کا آپریشنل دائرہ کار وسیع اور ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔
رپورٹ میں، میزائل کی رینج اور دوسری صلاحیتوں کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔
گذشتہ برس دسمبر میں پاکستانی بحریہ کے فرنٹ لائن لڑاکا یونٹ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائر کرنے جبکہ نومبر کے مہینے میں
جنگی بیڑے سے اینٹی شپ میزائل چلانے کا تجربہ کیا تھا۔

ٹیگس