Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • زائرین کے لئے مشکلات امریکہ اور آل سعود کی خوشنودی کے لئے

محکمہ حج و اوقاف کا شعبہ زائرین اور زائرین کے مسائل سے لاتعلق اور غیر فعال ہے۔

مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین کی مشکلات حکمرانوں کی پیدا کردہ ہیں جس کا مقصد امریکہ اور آل سعود کو خوش رکھنا ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی  نے کہا کہ زائرین کے لئے جان بوجھ کر مشکلات کھڑی کی گئی ہیں، کئی کئی روز تک مرد، خواتین، بزرگ اور بچوں کو تفتان بارڈر پر روکا جاتا ہے۔

آخر کس قانون کے تحت بلوچستان بارڈر پر زائرین کو روک کر این او سی طلب کیا جاتا ہے اور زائرین کو بارڈر پر محصور رکھا جاتا ہے۔

انہوں نےوفاقی اور صوبائی حکومت سے زائرین کے مسائل فی الفور حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر زائرین کے مسائل کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو زائرین کے مسائل اور ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جمعہ 28 اپریل کو یوم احتجاج منائیں گے اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

ٹیگس