Nov ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • بلوچستان: اغوا ہونے والے15 افراد کی لاشیں برآمد

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع ضلع تربت کے علاقے بلیدہ میں اغوا ہونے والے 15 افراد کی لاشیں آج برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق لاشوں کو لیویز نے تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد غیرمقامی لگ رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ حقیقت سامنے آسکے جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی شناخت کے عمل تک پہنچیں گے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

اگرچہ کہ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دہشتگردانہ واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسند بلوچستان لبریشن آرمی اور لشکر جھنگوی عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے قتل میں ملوث ہوتے ہیں۔

 

ٹیگس