Dec ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۶:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکا کے کہنے پر قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن

پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکا کے کہنے پر قبائلی علاقوں میں فوج بھیجی جب کہ قبائلیوں کے خلاف آپریشن بہت بڑا ظلم تھا۔

اسلام آباد میں فاٹا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی اکثریت قبائلی علاقوں کی تاریخ سے آگاہ نہیں ہے،  قبائلی علاقوں کو پاک فوج نے فتح نہیں کیا تھا بلکہ پاکستان بننے کے بعد 1948 میں خود قبائلیوں نے مملکتِ پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا، قبائلی علاقہ پاکستان کا سب سے پرامن علاقہ تھا لیکن اب یہاں بہت سے مسائل ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد جو کچھ قبائلی علاقوں میں ہوا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا کے کہنے پر قبائلی علاقوں میں فوج بھیجی اور ان کے خلاف آپریشن کیا جو کہ بہت بڑا ظلم تھا،قبائلیوں کے خلاف ملٹری ایکشن کے بعد وہاں ڈرون حملے شروع ہوگئے جس کے باعث مقامی لوگ پاک فوج کے خلاف ہوگئے۔

ٹیگس