Mar ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکا، افغانستان میں فوجی فتح کا خواب دیکھنا چھوڑ دے

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے امریکا طالبان سے امن ڈیل کرے۔

پاکستان کے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ  نے امریکی اخبار کو انٹڑویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کر کے بہت اچھا اقدام کیا، مگر انھوں نے 3 برس پہلے یہ پیشکش کیوں نہیں کی؟ امریکا، طالبان سے مذاکرات میں مزید لچک کا مظاہرہ کرے۔

ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ امریکا جیتنے کے بجائے تنازعہ ختم کرنے کی کوشش کرے اور امریکا، افغانستان میں فوجی فتح کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کم کرنے کے لیے یہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہو گا، پاکستان پہلے ہی بھاری قیمت ادا کر چکا ہے۔

ٹیگس