جنگ بندی کے بعد مودی حکومت پر اثھنے لگے سوال، کانگریس نے کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی مانگ
May ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
ہندوستانی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ملک اے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں آ کر آپریشن سندور کا جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی اپوزیشن نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی پہلگام واقعے، آپریشن سندور، پاکستان کے جوابی حملے اور جنگ بندی کے حقائق پارلیمان کو بتائیں۔
اس سے قبل ایوان بالا راجیا سبھا کے اپوزیشن لیڈر ارجن کھرگے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔