Jun ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں

پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے پیش نظر چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز تبدیل کردیے گئے ہیں۔

پاکستان کی نگراں وفاقی کابینہ نے چاروں صوبوں کے نئے آئی جیز کی تعیناتی اور چیف سیکرٹریز تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت آج انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد ہوگا جس میں چاروں صوبوں میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو دس بجے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

ٹیگس