Jul ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں انتخابی مہم ڈنڈوں کے استعمال اور فائرنگ سے شروع

پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کیلئے مہم پر تشدد واقعات سے شروع ہوگئی۔

کراچی کے حلقے این اے 246 لیاری میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ بلاول بھٹو خطاب کے لیے لیاری کے دورے پر پہنچے تو جونا مسجد کے مقام پر سیکڑوں مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور قافلے کو آگے جانے سے روک دیا۔

مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا اور ڈنڈے مار کر ان کے قافلے میں شامل متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔

ادھرفیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں انتخابی بینرز لگانے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں گالم گلوچ کے بعد فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 کارکن زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 3 لیگی اور 2 تحریک انصاف کے کارکن شامل ہیں۔

 

ٹیگس