Aug ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کی تمام مشکلات کی جڑ امریکہ ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی موجودہ مشکلات کو امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون  کا کہنا تھا کہ امریکہ کا رویہ دوستانہ نہیں ہے بلکہ ایسا لگتا ہے کہ واشنگٹن اسلام آباد کو مشکلات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان امریکہ کے نوکر طرح واشنگٹن کے مفاد میں کام کرتا رہا ہے۔عبداللہ حسین ہارون نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو امریکہ کی وابستگی سے باہر نکل کر  مستقل پالیسیاں اپنانا ہوں گی۔ انہوں نے پاکستان کے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر تاکید کی ۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں سخت کشیدگی کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

ٹیگس