Oct ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، ہندوستان سے پاکستان کا احتجاج

پاکستانی فوج نے کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی جانب سے فائربندی کی مبینہ خلاف ورزی پر ہندوستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان سے کہا ہے کہ اگر نئی دہلی لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے اندر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھےگا تو اسلام آباد بھی اس کا جواب دے گا۔

پاکستانی فوج کے ترجمان نے پیر کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں نے اتوار کو کشمیر کی لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب پاکستان کے رہائشی علاقوں پرگولہ باری کی جس میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی -

دوسری جانب ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف اے ایس دولت نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

را کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے نئی دہلی میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں کو ہی چاہئے وہ کشیدگی کے بجائے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن اس طرح کے مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں۔

ٹیگس