Dec ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان اور امریکہ کے مابین کچھ لو کچھ دو پر بات چیت

پاکستان اور امریکہ کے مابین کچھ لو کچھ دو پر بات چیت ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستان کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کیں، افغانستان میں مفاہمتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، زلمے خلیل زاد کے دورے میں کوئی شرط نہیں رکھی گئی، بات چیت کچھ لینے اور کچھ دینے پر انحصار کرتی ہے، پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل آگے بڑھانے پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے اور یہ بات ذہن سے نکال دینی چاہیے کہ کرتار پور کوریڈور کی وجہ سے کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری ابھی پوری طرح کھلا نہیں، پاکستان تو ہندوستان سے بات چیت چاہتا ہے، پاکستان سرکریک، کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر ڈائیلاگ چاہتا ہے، چین کو پاک - ہند بات چیت پر کوئی اعتراض نہیں اور ہندوستان سے مثبت ردعمل کی امید رکھتے ہیں۔

ٹیگس