Feb ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق درمیانی درجے کے اس زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کی پہاڑیاں تھیں اور اس کی گہرائی دو سو آٹھ کلومیٹر تھی-

پاکستانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، پشاور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں محسوس کئے گئے تاہم فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی-

زلزلے کے جھٹکے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی محسوس کئے گئے- اس سے قبل سنیچر کو ہی صبج کراچی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بھی ہلکے نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے- کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت دواعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی-

ٹیگس