Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے کشمیر پر ایرانی موقف کی قدردانی

حکومت پاکستان نے کشمیری مسلمانوں کی حمایت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدردانی کی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک کشمیری عوام کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور خاص طور پر رہبر انقلاب اسلامی کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
 
محمد فیصل نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے خلاف امریکی پابندیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، امریکہ کی یک طرفہ پابندیوں کا مخالف اور مسائل کو سفارت کاری کے ذریعے حل کیے جانے پرزور دیتا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے کچھ عرصہ قبل ایرانی عوام کے خلاف مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
 
امریکہ کے اس اقدام پر خود  امریکا کے اندر اور عالمی سطح پر کڑی نکتہ چینی کی جارہی ہے۔
 
امریکی ایوان نمائندگان کے بعض ارکان اور یورپی یونین نے بھی واشنگٹن کے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

ٹیگس