ہندوستان: وندے ماترم پر ممبر پارلیمنٹ سید آغا روح اللہ مہدی کی زبردست تقریر، حکمراں جماعت کے سوالوں کا جواب بھی قرآن کی روشنی میں دیا+ ویڈیو
وندے ماترم پر ممبر پارلیمنٹ سید آغا روح اللہ مہدی کی زبردست تقریر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ انھوں نے ہندوستان کی حکمراں جماعت کے سوالوں کا جواب بھی قرآن کی روشنی میں دیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرینگر سے تعلق رکھنے والے ممبر پارلیمنٹ سید آغا روح اللہ مہدی نے وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن ہونا کسی مخصوص گانے یا رسم سے مشروط نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاست کو شہریوں پر ثقافتی یا مذہبی یکسانیت مسلط کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
آغا روح اللہ مہدی نے کہا کہ وہ وندے ماترم کا احترام کرتے ہیں اور کھڑے بھی ہو سکتے ہیں، لیکن کسی کو مجبور نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اسے گائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم پرستی کو مسلمانوں کے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے اور حکومت اصل مسائل جیسے بے روزگاری اور مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لیے قومی علامتوں کو استعمال کر رہی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
آغا روح اللہ نے مزید کہا کہ "ہم نے اس ملک کو بیرونی طاقتوں سے آزاد کرایا، اور اگر ضرورت پڑی تو اپنے بنیادی حقوق کے لئے اس ملک کی فاسشٹ طاقتوں سے بھی لڑ سکتے ہیں۔"