Nov ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکی دعوی ناقابل قبول ، پاکستان کی وزارت خارجہ کا اعلان

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کی ناتوانی کے امریکی دعوے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بدھ کو کہا کہ دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کی کوششوں کا اعتراف کر رہی ہے اس کے باوجود امریکی وزارت خارجہ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے موثر کردار کا انکار کیا ہے۔

محمد فیصل نے امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسے امریکی حکمرانوں کے ان بیانات کے منافی قرار دیا ہے جس میں انھوں نے علاقے میں قیام امن میں پاکستان کے موثر کردار کا اعتراف کیا ہے ۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلام آباد نے افغانستان میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے علاقے میں امن و استحکام کے لئے اپنی نیک نیتی ثابت کردکھائی ہے ۔

امریکہ ایسے عالم میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کا دعوی کر رہا ہے کہ وہ داعش سمیت مختلف دہشتگرد گروہوں کو جنم دینے اور ان کے پھلنے پھولنے میں ناقابل انکار کردار ادا کر رہا ہے۔

ٹیگس