Dec ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • عالمی برادری مسئلہ فلسطین و کشمیرپردوہرے معیارسے کام نہ لے: سنی تحریک

سنی تحریک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین و کشمیرکو حل کرانے میں دوہرے معیارسے کام نہ لے۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عالمی برادری تعصب اور دوہرے معیار کو چھوڑ کر فلسطین و کشمیر کے کروڑوں انسانوں کا مسئلہ حل کرائے، و گرنہ فلسطین اور کشمیر کے حل طلب مسائل پوری دنیا میں بدامنی اورعدم استحکام کا ذریعہ بنے رہیں گے۔

محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ فلسطین وکشمیر کی آزادی کی راہ میں اقوام متحدہ کا اسلام دشمن رویہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور نصف صدی سے فلسطین اور کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن ان کی آواز پر کان تک نہیں دھرا گیا۔

سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امریکہ کا ہمنوا بنا دیا گیا ہے، او آئی سی مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کے لئے مسلم ممالک کے جذبات و خیالات کی ترجمانی کرے۔

ٹیگس

کمنٹس