Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۲۱:۳۵ Asia/Tehran
  • زبردستی فوجی ٹریننگ کے خلاف ہزاروں صیہونی حریدیوں کے مظاہرے

زبردستی فوجی ٹرینگ کی مخالفت کرتے ہوئے ہزاروں صیہونی حریدیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہے کئے ہیں

  سحرنیوز/عالم اسلام:  ان حریدی مظاہرین نے کل رات صیہونی کابینہ کے ایک ممبر کی گاڑی پر حملہ کر کے اسکے شیشہ توڑ دئے۔ اس بارے میں ابھی تفصیل سے کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے.

آرتھوڈاکس یا حریدی یھودییوں کا ماننا ہے کہ وہ صرف توریت کی تعلیمات کو ہی مانتے ہیں. غاصب اسرائیل کی تقریبا گیارہ فیصد آبادی آرتھوڈاکس یا حریدی یھودییوں پر مشتمل ہے.

یہ مظاہرے لازمی فوجی خدمت کی مخالفت میں کئے جا رہے ہیں کیوںکہ کٹر حریدی یھودی لازمی فوجی خدمت کی مخالفت کرتے رہے ہیں.

آرتھوڈاکس یا حریدی یھودییوں کی جانب سے مظاہروں کا یہ سلسلہ ایسی صورت میں جاری ہے کہ غزہ جنگ کی وجہ سے غاصب اسرائیل کی فوج کو رزرو فورس کی شدید کمی کا سامنا ہے

 

ٹیگس