جنوبی لبنان میں یونیفل پر اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ
Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی محافظ امن فورس یونیفل نے اپنے فوجیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کی خبر دی ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: یونیفل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ایک ٹینک نے لبنان کے اندر اپنے ایک اڈے سے ہمارے فوجیوں پر فائرنگ کی ہے
یونیفل کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے باعث یونیفل کے محافظ امن فوجی خود کو بچانے کے لئے محفوظ مقامات پر چھپ گئے اور صیہونی حکومت کے ٹینکوں کے پیچھے ہٹنے کے بعد باہر نکلے-
یونیفل کا کہنا ہے کہ کوئ بھی فوجی زخمی نہیں ہوا ہے - اقوام متحدہ کی محافظ امن فوج نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ محافظ امن فوج پر فائرنگ سلامتی کونسل کی قراردار سترہ سو ایک کی کھلی خلاف ورزی ہے اور صیہونی حکومت کی فوج کو ہمارے فوجیوں پر ہر طرح کا حملہ روکنا پڑے گا ۔