پاکستانی حکومت نے پیٹرول پر لیوی 1.60 روپے فی لیٹر بڑھا دی
Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
پاکستان کی وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر لیوی ایک روپیہ ساٹھ پیسے فی لیٹر بڑھا دی جبکہ آئندہ پندرہ روز کیلیے اس پر ایکسٹرا مارجن بھی تین پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح اٹھہتر روپے دو پیسے سے بڑھا کر اناسی روپے باسٹھ پیسے ہوگئی تاہم اس پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن سات روپے ستاسی پیسے اور ڈیلرز مارجن آٹھ روپے چونسٹھ پیسے کی موجودہ شرح برقرار رکھی گئی، پیٹرول پر فریٹ مارجن کی شرح آٹھ روپے اٹھارہ پیسے فی لیٹر ہے۔