Jan ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • مشرق وسطیٰ سے امریکی انخلاء، خطے میں امن کا واحد راستہ: آل پارٹیز کانفرنس

کانفرنس میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن، تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی، پیپلز پارٹی کے تاج حیدر، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل کے علامہ جعفر سبحانی، جمعیت علماء پاکستان کے قاضی احمد نورانی صدیقی، جماعت اسلامی کے اسداللہ بھٹو، سنی تحریک کے مطلوب اعوان قادری سمیت دیگرعلماء نے خطاب کیا۔

جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے عراق میں امریکی جارحیت کے نتیجے میں حاج قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاء کی شہادت، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے موضوع پر کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے امریکی جارحیت کے نتیجے میں حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس سمیت ان کے رفقاء کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالم اسلام پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی شہادت سے مقاومت کے راستے میں مزید تیزی آئے گی۔

مقررین نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے امریکی افواج کا انخلاء ہی خطے میں امن کا واحد راستہ ہے، پاکستانی حکومت بھی اس مسئلے پر امریکا کی خوشامد چھوڑ کر حق کا ساتھ دے اور خطے سے امریکی انخلاء کی آواز کی کھل کر حمایت کرے۔

 

ٹیگس