Feb ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • خاتون ایرانی ہدایت کار کے لئے پاکستان کا ہم ایوارڈ

خاتون ایرانی ہدایتکار "نرگس آبیار" کو پاکستان کے صوبے سندھ میں دوہزار بیس عالم اسلام کے اعلی خواتین کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔

پاکستان کے صدر "عارف علوی"، صوبے سندھ کے گورنر "عمران اسماعیل"، سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور فن کار شخصیات اور کراچی میں مقیم سفارتکاروں نے بدھ کے روز منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
 
پاکستانی ٹیلی ویژن اور میڈیا کمپنی ھم ٹی وی " کے زیر اہتمام تقریب میں مختلف ممالک کی اعلی اور کامیاب خواتین کو عالم اسلام کی اعلی خواتین کا ایوارڈ ملا۔
نرگس آبیار گذشتہ دو دہائیوں میں ایران کی سب سے کامیاب ادیب اور ایرانی سنیما میں ایک مشہور ہدایتکار بن گئے ہیں ، انہوں نے خواتین کی زندگی پر مبنی فلمیں تیار کیں۔
خاتون ایرانی ڈائریکٹر کی "شیار 143" ، "نفس" اور "شبی کہ ماہ کامل شد" فلمیں ، جو ایرانی سنیما کے مشہور کاموں میں سے ایک ہیں ، کو کئی بین الاقوامی میلوں میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 

ٹیگس