Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • انسداد کرونا وائرس کے لیے پاکستان کی ایران سے تعاون کی درخواست

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک کورونا وائرس کے پھیلنے سے نمٹنے کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ایران میں پاکستان کا سفارت خانہ اور کونسلیٹ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی زائرین اور طلبا کی سلامتی کے حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی-
 
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ تاحال ایران کے لیے مسافر طیاروں کی پروازیں منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونیٹی کی سلامتی کے لیے جو ضروری ہوگا اسے انجام دیا جائے گا۔
 
حکومت پاکستان نے کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے دو کیس سامنے آنے کے بعد سرحدی گزرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا عمل تیز کردیا ہے اور بعض شہروں میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔
 

ٹیگس