May ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • پی آئی اے کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار: سبھی سو مسافر جاں بحق

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافرطیارہ کراچی میں حادثہ کا شکار ہوگیا ہے جس میں تقریبا سبھی ایک سو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہوگئی- پاکستان ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ مسافر طیارہ کراچی ہوائی اڈے پر اترنے کی تیاری کر رہا تھا کہ ایئرپورٹ سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا-

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے طیارے میں عملے کے افراد سمیت اٹھانوے افراد سوار تھے - حادثے کے بعد آگ لگ گئی اور آبادی کو بھی اس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کئی گھروں میں بھی آگ بھڑک اٹھی-

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوا - لینڈنگ کے لئے وہیل نہ کھلنے کی وجہ سے اس کو فضا میں ہی کچھ دیر چکر لگانے کو کہا گیا تھا۔

ٹیگس