Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ڈرون طیارے گرانے کا سلسلہ

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں ایک دوسرے کے ڈرون طیارے گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے جمعے کی شب ایک بیان میں دعوی کیا کہ اس نے کشمیر کنٹرول لائن پر ہندوستان کا ایک اور جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ پاکستانی فوج کا دعوی ہے کہ ہندوستانی ڈرون طیارہ پاکستان کے اندر پرواز کر رہا تھا جسے فوج کی دفاعی یونٹ نے مار گرایا۔

پاکستان نے رواں سال میں ہندوستان کا آٹھواں ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ہندوستانی فوج نے بھی کچھ دنوں قبل کشمیر کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج کا ڈرون مار گرانے کی خبر دی تھی۔ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر کشمیر میں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔جنوبی ایشیا کے ان دونوں ایٹمی حریفوں نے دو ہزار تین میں کشمیر کنٹرول لائن کے علاقے میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کئے تھے لیکن اب تک کئی بار اس کی خلاف ہو چکی ہے۔

ٹیگس