Aug ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • حکمران جماعت کے وزیر اور ارکان اسمبلی کو نیب کا نوٹس

پاکستان کے قومی احتساب بیورو نیب نے بدعنوانی کی مختلف کیسوں کی تحقیقات کے حوالے سے حکمران جماعت تحریک انصاف کے ایک صوبائی وزیر سمیت تین ارکان اسمبلی کو طلب کرلیا ہے۔

نیب نے پنجاب کے وزیر محنت و انسانی وسائل انصار مجید نیازی، ایم این اے ملک کرامت کھوکھر اور ایم پی اے غضنفر عباس چینا کو الگ الگ تاریخوں میں نیب لاہور میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ تینوں افراد پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے معاملات سامنے آنے کے بعد نیب نے نوٹس جاری کیے ہیں۔

اس سے قبل نیب نے شراب کا لائسنس جاری کرنے کے لیے بھاری رشوت لینے کے الزام میں صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کو نوٹس جاری کیا تھا۔ نیب کی عدالت نے عثمان بزدار کو بارہ اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے کیسز میں وزیر اعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے قانون سازوں کو نوٹس جاری کیے جانے کے معاملے سے پنجاب میں حکمران جماعت میں قیادت کی تبدیلی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہے۔

 

 

ٹیگس