یوکرائنی طیارے کے متاثرین کی یاد میں ویڈیو میپنگ کا مظاہرہ
Jan ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
یوکرائنی طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی پہلی برسی کے موقع پر ، تہران کے آزادی ٹاور پر بدھ 6 جنوری 2021 کی شام اس حادثے کے متاثرین کی یاد کو یادگار بنانے کے لئے ویڈیو میپنگ کی گئی۔
واضح رہے کہ آٹھ جنوری دوہزار بیس کو یوکرائن ائرلائن کا ایک طیارہ انسانی غلطی کے باعث غیرعمدی طور پر تہران کے مضافات میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک سو سڑسٹھ مسافر اور عملے کے نو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس یوکرائنی طیارے میں اکثر ایرانی مسافر سوار تھے جبکہ بتیس مسافروں کا تعلق پانچ ملکوں کینڈا ، افغانستان ، یوکرائن، برطانیہ اور سوئیڈن سے تھا۔