May ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۰:۱۷ Asia/Tehran
  • اجتماعی زندگی کے بارے میں سورہ الحجرات میں نو نصیحتیں

تلخیص: آر اے نقوی

1 ۔ اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ ﴿6﴾ سورة الحجرات

اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق کوئي خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے کیے پر پشیمانی اٹھاؤ (6)

 

2 ۔ میل ملاپ کرا دیا کرو

وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ﴿9﴾ سورة الحجرات

اور اگر مسلمانوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں میل ملاپ کرا دیا کرو

 

3 ۔ عدل کرو

فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا ﴿9﴾ سورة الحجرات

تو پھر انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور عدل کرو

 

4 ۔ مذاق نہ اڑاؤ

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّن قَوْمٍ عَسَىٰ أَن يَكُونُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِّن نِّسَاءٍ عَسَىٰ أَن يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ ۖ ﴿11﴾ سورة الحجرات

اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے Xzان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے یہ ان سے بہتر ہوں

 

5 ۔ طعنہ زنی نہ کرو

وَلَا تَلْمِزُوا أَنفُسَكُمْ ﴿11﴾ سورة الحجرات

اور آپس میں ایک دوسرے کو عیب نہ لگاؤ

 

6 ۔ اور نہ ہی ایک دوسرے کے برے نام رکھو۔

وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَاب ﴿11﴾ سورة الحجرات

اور نہ کسی کو برے لقب دو

 

7 ۔ بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖ ﴿١٢﴾ سورة الحجرات

اے ایمان والو! بہت بدگمانیوں سے بچو یقین مانو کہ بعض بدگمانیاں گناه ہیں۔

 

8 ۔ عیب جوئی نہ کرو

وَلَا تَجَسَّسُوا ﴿١٢﴾ سورة الحجرات

اور بھید نہ ٹٹوﻻ کرو

 

9 ۔ غیبت نہ کرو

وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ ﴿١٢﴾ سورة الحجرات

اور نہ تم میں سے کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی بھی اپنے مرده بھائی کا گوشت کھانا پسند کرتا ہے؟

ٹیگس