Apr ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • مصر میں تین ہزار سات سو سال پرانے نئۓ ہرم کا انکشاف

مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہےکہ دارالحکومت قاہرہ کے قریب ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم کے ذریعے کھدائی کے دوران ایک نئے ہرم یا پیرامڈ کا پتہ لگایا گیا ہے جو تین ہزار سات سوسال پرانا ہے۔

مصرکے ماہرین آثار قدیمہ نے قاہرہ کے قریب واقع شہر دشہور کے مضافات میں  قدیم فراعنہ کی قبرستان میں نئے ہرم کا پتہ لگایاہے۔

مختلف اندازوں کے مطابق نیا کشف ہونے والا ہرم،  مصر کے تیرہ فرعون کے قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی تاریخ سترہ یا اٹھارہ صدی قبل    مسیح سے پرانی ہے۔

مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے ہرم کا کچھ حصہ صحیح و سالم ہے اور مصری ماہرین آثار قدیمہ اپنی کھدائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اس ہرم کے باقی دوسرے اجزا کا بھی پتہ لگاسکیں۔

واضح رہے کہ اہرام مصر قدیم مصری تہذیب کی انتہائی پرشکوہ یادگارہ ہیں۔

 

ٹیگس