Apr ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • آیت کا پیغام (1): کوئلے !

يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا (سورہ فرقان:۲۸)

کوئلے کو اگر انگاروں کے قریب رکھ دیا جائے تو وہ بھی آگ پکڑ لیتا ہے اور سرخ ہو جاتا ہے کیوں کہ صحبت اپنا اثر رکھتی ہے۔

ہم بھی اسی کوئلے کی مانند ہیں، اس لئے اگر ایسے نورانی لوگوں سے قریب ہوں گے جن میں ایمان و اخلاق کی حرارت پائی جاتی ہے اور ان کی صحبت میں رہیں گے تو ہم بھی نورانی ہو جائیں گے اور ہم میں بھی ایمان و اخلاق کی حرارت پیدا ہو جائے گی۔

ورنہ پھر یہ ہوگا کہ ہم بھی بعض لوگوں کی طرح روز قیامت پچھتاتے ہوئے کہیں گے:

يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا (سورہ فرقان:۲۸)

اے کاش میں نے فلاں کو اپنا دوست نہ بنایا ہوتا۔کاش میں اسکے ساتھ نہ اٹھا بیٹھا ہوتا۔وہ تاریک تھا اس نے مجھے بھی اپنی طرح تاریک بنا دیا۔

اردو میں بھی ایک کہاوت مشہور ہے کہ خربوزہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ پکڑتا ہے۔اس لئے اس بات پر توجہ نہایت ضروری ہے کہ ہم کیسی صحبت میں زندگی گزارتے ہیں اور کس کے ساتھ ہمارا اٹھنا بیٹھنا ہے تاکہ کل ہمیں پچھتاوا نہ ہو۔

ماخوذ از:استاد محمد رضا رنجبر

ترجمہ و ترتیب:سید باقر کاظمی

 

 

ٹیگس