• مباہلے کے سلسلے میں قرآنی نغمہ۔ ویڈیو

    مباہلے کے سلسلے میں قرآنی نغمہ۔ ویڈیو

    Jul ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۷

    عید مباہلہ کے موقع پر عالم اسلام کے تین ممتاز اور مایۂ ناز قاریان کرام مرحوم استاد عبد الباسط، مرحوم استاد مصطفیٰ اسماعیل اور مرحوم استاد شحات محمد انور کی خوبصورت آواز میں آیۂ مباہلہ کی تلاوت ملاحظہ فرمائیے۔

  • یوٹرن لینے کی ضرورت ہے!۔ پوسٹر

    یوٹرن لینے کی ضرورت ہے!۔ پوسٹر

    Feb ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۱

    خدائے سبحان کا قرآن مجید میں ارشاد گرامی ہے: إِنَّ اللَّهَ یُحِبُّ التَّوَّابِینَ؛ یعنی خداوند عالم توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔ توبہ درحقیقت واپس لوٹنے کے معنیٰ میں ہے۔ انسان کو زندگی میں بارہا یوٹرن لینے اور واپس لوٹنے کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ وہ شیطان اور اپنے نفس کے جھانسے میں آکے بسا اوقات راہ راست سے بھٹک کر غلط راستے کی جانب نکل پڑتا ہے۔ اس لئے اُسے خود اپنی نجات کے لئے یوٹرن لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • مالک کی بارگاہ میں زیادہ باعزت کون؟۔ پوسٹر

    مالک کی بارگاہ میں زیادہ باعزت کون؟۔ پوسٹر

    Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۱

    اسلام نے رنگ، نسل، قوم، قبیلے اور زبان جیسے ہر امتیاز کو مٹا کر بارگاہ خداوندی میں قرب و عزت کا معیار پرہیزگاری اور نفس کی پاکیزگی کو قراد دیا ہے۔ سورۂ مبارکہ حجرات میں ارشاد ہوتا ہے کہ بیشک ﷲ کے نزدیک تم میں زیادہ باعزت وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیزگارہو! (حجرات/۱۳)

  • پلٹنا تو اللہ ہی کی جانب ہے! ۔ پوسٹر

    پلٹنا تو اللہ ہی کی جانب ہے! ۔ پوسٹر

    Nov ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۱

    دنیا کو ایک بازار سے تشبیہ دی گئی ہے، بازار میں انسان خرید و فروخت کے لئے جاتا ہے، کبھی کچھ خریدتا ہے اور کبھی کچھ بیچتا ہے۔ وہ بازار میں کچھ بھی کرے پلٹتا اپنے گھر کی جانب ہی ہے۔ دنیا میں انسان ’آیا ہے‘ یا ’بھیجا گیا ہے‘، اسے اپنی زندگی کے سرمایے کے عوض کچھ حاصل کر کے واپس اپنے معبود اور مالک کے جانب ہی لوٹ جانا ہے۔ اگر دنیا میں آنے یا بھیجے جانے کا احساس انسان کو رہے تو اُسے پھر ’جانے کا احساس‘ بھی لا محالہ رہے گا اور نتیجتاً وہ کسی قیمت پر دنیا میں اپنی متاعِ حیات کو ضائع نہیں ہونے دے گا۔

  • قرآنی انتباہ! ۔ پوسٹر

    قرآنی انتباہ! ۔ پوسٹر

    Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۶

    حساب و کتاب اور جزا و سزا ایک ناقابل انکار حقیقت ہے جس سے دنیا کے ہر انسان کو روبرو ہونا ہے۔ اسی اہم حقیقت اور بنی آدم کی غفلت کے پیش نظر قرآن کریم خبردار کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: لوگوں کے حساب کا وقت قریب آ گیا ہے، مگر وہ ہیں کہ غفلت میں منہ موڑے ہوئے ہیں! (سوره انبیاء/۳) اس آیت کے پیش نظر یہ کہنا شاید بے جا نہ ہو کہ انسان کے لئے سب سے بڑا خطرہ اسکی غفلت ہے جو اسے اُس کے اصل مقصد اور اسکے فرائض سے اُسے دور کر دیتی ہے۔

  • شیطان کے نقش قدم پر مت چلنا!۔ پوسٹر

    شیطان کے نقش قدم پر مت چلنا!۔ پوسٹر

    Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۸

    خدائے رحمان اپنے بندوں سے فرما رہا ہے کہ دیکھو میرے بندو! شیطان کے نقش قدم پر مت چلنا، وہ تمہارا بالکل آشکارا دشمن ہے۔ سورہ مبارکۂ حشر کی آیت ۱۶ میں بھی ارشاد ہوتا ہے کہ شیطان پہلے تو انسان کو اپنی جانب بلاتا ہے، کفر اختیار کرنے کی دعوت دیتا ہے، پھر جب بندہ کفر اختیار کر کے راہ راست سے بھٹک جاتا ہے تو پھر شیطان اُس سے اپنا دامن جھاڑ لیتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تجھ سے بری الذمہ ہوں، مجھے تو رب العالمین سے ڈر لگتا ہے!

  • مومنو! اپنی نگاہیں نیچی رکھا کرو!

    مومنو! اپنی نگاہیں نیچی رکھا کرو!

    Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۳

    پردہ ایک با اخلاق، با ایمان، با حیا، پاکیزہ اور اسلامی زندگی گزارنے کے لئے ایک واجب فریضے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے محقق ہونے میں مرد اور خواتین دونوں کا مساوی کردار ہے اور دونوں کو ہی کچھ باتوں اور نزاکتوں کا خیال رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

  • ... اللہ راستہ نکال ہی دیتا ہے! ۔ پوسٹر

    ... اللہ راستہ نکال ہی دیتا ہے! ۔ پوسٹر

    Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۱

    خدائے سبحان مشکلات کے دلدل میں پھنسے اپنے بندوں کو ایک راہ دکھاتے ہوئے اپنی کتاب قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے: جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے یعنی تقوا و پرہیزگاری کے ساتھ پاکیزہ زندگی گزارتا ہے، تو اللہ اُس کے لیے مشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ نکال ہی دیتا ہے۔ (سورہ طلاق، آیت ۳)

  • آیت کا پیغام (27) : ٹورسٹ

    آیت کا پیغام (27) : ٹورسٹ

    May ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۰

    إِنَّ هَـٰذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ  (سورہ اسراء ۔ آیت 9)

  • آیت کا پیغام (26) : تاریکی

    آیت کا پیغام (26) : تاریکی

    May ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۰

    إدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ (سورہ مومنون ۔ آیت 96)