Sep ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۶:۲۹ Asia/Tehran
  • کلمات کُلُّ یَوْمٍ عَاشُورَا و کُلُّ اَرْضٍ کَرْبَلاء کا مطلب!!

کلام امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ:

کُلُّ یَوْمٍ عَاشُورَا و کُلُّ اَرْضٍ کَرْبَلاء بہت ہى عظيم كلمات ہیں كہ جس كا بعض لوگ بہت غلط معنى سمجھ رہے ہيں، وہ سمجھ رہے ہيں كہ شايد ان كلمات كا مطلب يہ ہے كہ ہر دن يوم عاشورہ ہے اور ہر زمين كربلا كى طرح مقدس ہے اور ہر دن كو عاشورہ سمجھ كر امام ع پر گريہ كيا جائے.

اس كا يہ مطلب ہرگز نہيں! ان كلمات كا مطلب يہ ہے كہ سيدالشہداء عليہم السلام نے كربلا ميں بہت ہى كم يار و انصار كے ہوتے ہوۓ ظالم جابر و استبدادى حاكم كے خلاف قيام كيا ليكن ظالم كو قبول نہ كيا۔

ہم لوگ بھى اس واقعہ كو ذہن ميں ركھتے ہوۓ اپنے اپنے علاقے اور اپنے اپنے ملك كے ظالموں كے خلاف قيام كريں اور ہر روز كو ظالم كے خلاف قيام كرتے ہوۓ اس روز کو روز عاشور سمجھيں اور ہر جگہ كو وقت كے يزيد كے خلاف قيام كرتے ہوۓ اس جگہ کو كربلا سمجھيں۔

حوالہ:

صحيفہ نور، ج9، ص202

ٹیگس